ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ہندووادی تنظیموں کی غنڈہ گردی بے لگام

ہندووادی تنظیموں کی غنڈہ گردی بے لگام

Sat, 04 Jun 2016 10:48:23  SO Admin   S.O. News Service

گائے لے کر جانے والے ٹرک ڈرائیور سمیت تین لوگوں کی برہنہ کرکے پٹائی کی

پولیس خاموش تماشائی بنی رہی،ڈرائیوراورکنڈکٹرپرگؤہتیاکے تحت مقدمہ درج

جے پور3جون(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)راجستھان میں پرتاپ گڑھ ضلع کے چھوٹے سادڈی تھانہ علاقے میں ہندو تنظیموں سے جڑے اور دیگر لوگوں نے گائے بھر کر لے جانے والے ایک ٹرک کو روک کر اس کے ڈرائیور اور کنڈکٹر کو پکڑ کر جم کر مار پیٹ کی۔انہوں نے ان میں سے ایک شخص کو ننگا بھی کر دیا۔پولیس بعد میں بڑی مشقت کے بعد تینوں لوگوں کوفسادیوں کی بھیڑ سے بچا کر پولیس تھانے لانے میں کامیاب ہوئی۔شرپسند لوگوں نے گائے بھرے ٹرک کے کیبن میں آگ لگا دی، جسے وقت رہتے بجھا دیا گیا۔پولیس نے اس تعلق سے ہندووادی تنظیم شیوسینا اور بجرنگ دل سمیت ڈھائی سو لوگوں کے خلاف سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے اور گائے لے جانے والے ٹرک ڈرائیور سمیت تین لوگوں کے خلاف گوہتیا ایکٹ کی دفعہ 3، 4اور پانچ کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا ہے۔چھوٹی سادڈی تھانہ افسر کیلاش چندر نے بتایا کہ گزشتہ منگل کو مخبر نے نمباہیڈا کی جانب سے گائے سے بھرا ٹرک آنے کی اطلاع دی،جس کے بعد پولیس ٹیم موقع کے لئے روانہ ہوئی۔اسی درمیان شیو سینا، بجرنگ دل اور دیگر لوگوں کو بھی اس بارے میں اطلاع مل گئی اور وہ لوگ ٹرک کو پکڑنے کے لئے بڑی تعداد میں جمع ہو گئے۔انہوں نے بتایا کہ گائے بھرے ٹرک کے ڈرائیور نے پولیس اور لوگوں کی بھیڑ کو دیکھ کر ٹرک کو چھوڑکے جنگل کی طرف بھاگ گئے،بھیڑ ٹرک ڈرائیور اور دو دوسرے لوگوں کو ٹرک چھوڑ کر بھاگتا دیکھ کر اس کے پیچھے لگ گئی۔بھیڑ نے کچھ فاصلے پر جا کر تینوں کو پکڑ لیا اور ان کے ساتھ مار پیٹ کی۔اسی دوران ایک شخص کو ننگابھی کر دیا۔تھانہ افسر کے مطابق پولیس نے بڑی مشقت سے ٹرک ڈرائیور اور اس میں سوار دو افراد کو بھیڑ سے چھڑایا اور ننگا کئے گئے شخص کو کپڑے پہنا کر پولیس تھانے لے آئے۔انہوں نے بتایا کہ گائے بھر کر لے جانے والے ٹرک سے بھاگے تینوں افراد نے پوچھ گچھ میں اپنے نام راجندر چترویدی، منوہر کماوت اور دنیش باوری بتائے ہیں۔تینوں پرتاپ گڑھ ضلع کے رہنے والے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ ٹرک کو گوشالا کی طرف لے جاتے وقت مشتعل بھیڑ نے ٹرک کی کیبن میں آگ لگا دی، جسے پولیس نے فوری طور پر بجھا دیا۔انہوں نے بتایا کہ آگ سے گائے کو نقصان نہیں ہوا ہے۔شرپسند بھیڑ میں بجرنگ دل، شیوسینا کے کارکن بھی شامل تھے۔ٹرک میں 52 بیل تھے ان میں سے چار مردہ پائے گئے،شاید چاروں راستے میں مر گئے تھے،باقی 48بیلوں کو ایک گوشالا میں چھوڑ دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے بجرنگ دل، شیوسینا اور دیگر دو سو افراد کے خلاف سرکاری کام کاج میں رکاوٹ ڈالنے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔اس معاملے میں نامزد ملزم نہیں ہے۔پولیس نے غیر قانونی طور پر گائے کی نقل و حمل کرنے کے الزام میں گرفتار تینوں لوگوں کو اگلے دن متعلقہ عدالت میں پیش کیا تھا، جس کے بعد عدالت نے تینوں کو عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔


Share: